داغدار ماضی آصف سے جونک بن کر چمٹ گیا

پاکستان کپ کے کسی کپتان نے بھی فکسنگ میں سزا یافتہ پیسرکوگلے لگانے کیلیے بانہیں نہیں پھیلائیں۔

پاکستان کپ کے کسی کپتان نے بھی فکسنگ میں سزا یافتہ پیسرکوگلے لگانے کیلیے بانہیں نہیں پھیلائیں۔ فوٹو: فائل

داغدار ماضی آصف سے جونک بن کر چمٹ گیا، پاکستان کپ کے کسی کپتان نے بھی فکسنگ میں سزا یافتہ پیسرکو گلے لگانے کیلیے بانہیں نہیں پھیلائیں جب کہ سلمان بٹ کو پنجاب اوراسپاٹ فکسنگ کیس کے تیسرے ممبر عامر کو سندھ کی ٹیم نے اپنا بنا لیا۔


تفصیلات کے مطابق پی سی بی نے پی ایس ایل کے بعد پاکستان کپ کے نام سے ایک اور ٹورنامنٹ کرانے کی تیاریاں مکمل کرلیں،ایونٹ19 اپریل سے فیصل آباد میں شروع ہوگا جس میں چاروں صوبوں اور وفاق پر مشتمل پانچ ٹیمیں شریک ہوں گی۔ یہ ایونٹ پینٹگولر کپ کی جگہ لے گا۔ پاکستان کپ کے لئے ڈرافٹنگ میں 150 کھلاڑی شامل تھے جس میں سے مجموعی طور پر 75 کھلاڑیوں کا انتخاب کیا گیا۔

پنجاب ٹیم کے کپتان شعیب ملک نے اسپاٹ فکسنگ میں سزا یافتہ سابق کپتان سلمان بٹ کو بطور اوپنر اپنی ٹیم کے لئے منتخب کیا، اسی جرم میں سابق ٹیسٹ کپتان کا ساتھ دینے والے فاسٹ بولر محمد آصف بھی فہرست میں شامل تھے مگر حیران کن طور پر کسی بھی ٹیم نے انھیں اپنا نہیں بنایا،ان کے ایک اور ساتھی محمد عامر سندھ کی ٹیم کا حصہ بنے جن کا انتخاب سرفراز احمد نے اپنی ٹیم کے لئے کیا۔
Load Next Story