فیصل آباد کے قریب مسافر بس اور ٹرالر میں تصادم سے 19 افراد جاں بحق

مسافر کوچ فیصل آباد سے صادق آباد جا رہی تھی کہ تیز رفتاری کے باعث ٹھیکری والا میں حادثے کا شکار ہوگئی۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین سے تعزیت اور انتظامیہ سے رپورٹ طلب کرلی۔ فوٹو: فائل

جھنگ روڈ پر مسافر بس اور ٹرالر میں خوفناک تصادم کے نتیجے میں 19 افراد جاں بحق جب کہ 10 زخمی ہو گئے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق مسافروں سے بھری کوچ فیصل آباد سے صادق آباد کے لئے جا رہی تھی کہ تیز رفتاری کے باعث جھنگ روڈ پر ٹھیکری والا میں ٹرالر سے تصادم ہو گیا جس کے نتیجے میں 19 افراد جاں بحق جب کہ 10 زخمی ہو گئے۔ امدادی ٹیموں کے اہلکاروں نے زخمیوں کو فوری طور پر طبی امداد کے لئے قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا جہاں متعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے فیصل آباد کے قریب ہونے والے ٹریفک حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین سے ہمدردی اوراظہار تعزیت کیا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے انتظامیہ سے حادثے کی رپورٹ بھی طلب کرلی ہے۔
Load Next Story