68ارب ڈالر سالانہ کی منشیات اسمگلنگ کا پیسہ دہشتگردی میں استعمال ہوتا ہے رحمن ملک

افغان منشیات سے پاکستان اور ایران متاثر ہو رہے ہیں، ملکراقدامات کی ضرورت ہے، وزیرداخلہ

دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستان، ترکی معلومات کا تبادلہ کرینگے،رحمن ملک کی ترک وزیرداخلہ سے ملاقات، 22 نومبرکو بھارت جائینگے۔ فوٹو: ثناء/فائل

وزیر داخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ پاکستان اور ایران خطے میں امن کیلیے ملکرکام کر رہے ہیں۔


افغانستان سے منشیات کی اسمگلنگ پاکستان اورایران کیلیے بڑامسئلہ ہے، برادر اسلامی ممالک سے اپنے تعلقات کوبہت اہمیت دیتے ہیں۔ اپنے ایرانی ہم منصب مصطفی محمد نجارسے ملاقات میں رحمان ملک نے کہاکہ افغانستان میں پیدا ہونیوالی منشیات سے پاکستان اور ایران متاثر ہو رہے ہیں، دونوںممالک کوملکرمنشیات اوردیگرجرائم روکنے کیلئے اقدامات کرنیکی ضرورت ہے، انکا کہنا تھا کہ خطے میں قیام امن کیلئے دونوںممالک ملکرکام جاری رکھیںگے۔

رحمان ملک نے ایرانی ہم منصب کوآگاہ کیاکہ پاکستان سے ایران جانیوالے زائرین کوسخت مشکلات کا سامنا ہے، ایران جانیوالے زائرین کوسکیورٹی فراہم کی جائے جس پرایرانی وزیرداخلہ مصطفی نجارنے بتایاکہ حکومت نے درخواست کی ہے کہ ایران آنیوالے زائرین کومکمل سکیورٹی فراہم کی جائے انہوںنے زائرین کوہدایت کی کہ وہ ہوائی سفرکریں، ایرانی وزیر داخلہ نے کہاکہ افغانستان سے شرپسند ایران کے راستے بلوچستان میںکارروائیاںکر رہے ہیں، ملاقات کے بعدمیڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے رحمان ملک نے کہاکہ دہشتگردی سے نمٹنے کیلئے دونوںممالک معلومات کاتبادلہ کرینگے۔
Load Next Story