پیمراکو عدلیہ کو اسکینڈ لائز کرنیوالے چینلزکیخلاف اقدام کا حکم
لاہور ہائی کورٹ نے توہین عدالت کیس کے عبوری حکم میں 29نومبر تک توسیع کردی
لاہور ہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس ناصر سعید شیخ نے ٹیلی ویژن پروگراموں میں عدلیہ کو اسکینڈلائز کرنے کیخلاف دائر توہین عدالت کیس کے عبوری حکم میں 29نومبر تک توسیع کر دی ہے۔
فاضل عدالت نے چیئرمین پیمرا سے دوبارہ جواب طلب کرتے ہوئے کیس کے تمام فریقین کو عدالتی حکم سے آگاہ کرنے کی ہدایت بھی کی ہے۔ گزشتہ روز درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ عدالتی حکم کے باوجود ٹی وی پروگراموں میں عدلیہ کو تضحیک کا نشانہ بنایا جا رہا ہے اور دانستہ طور پر عدلیہ کی کردارکشی کی جا رہی ہے جو واضح طور پر عدالت کی توہین کے زمرے میں آتا ہے۔
لہٰذا عدالت سے استدعا ہے کہ وہ توہین عدالت کی کارروائی عمل میں لانے کا حکم دے۔ پیمرا کے وکیل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ توہین آمیز پروگرام کرنیوالے ٹی وی چینلز کو شوکاز نوٹس بجھوائے گئے ہیں۔ فاضل عدالت نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ پیمرا عدلیہ کو اسکینڈلائز کرنیوالے ٹی وی چینلز کیخلاف اقدام کرے۔ پیمرا کے وکیل نے چئیرمین کی جانب سے جواب داخل کرنے کیلیے مہلت طلب کی جس پر فاضل عدالت نے مہلت دیتے ہوئے عبوری حکم میں توسیع کر دی۔