چین میں عمارت پر لگی کرین گرنےسے 18 مزدور ہلاک متعدد زخمی
کرین عمارت کے اوپر تھی کہ تیز ہوائیں چلنے سے نیچے آگری، حکام
جنوبی چین میں زیر تعمیرعمارت پر لگی کرین گرنے سے 18 مزدور ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے جب کہ مزید افراد کے ملبے تلے دبے ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جنوبی چین کے صوبےگونگ ڈونگ میں زیر تعمیرعمارت پر لگی کرین گرنے سے 2 منزلہ عمارت زمین بوس ہوگئی جس کے نتیجے میں عمارت پر کام کرنے والے 18 مزدور ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے، حادثے کے بعد امدادی ٹیموں نے زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا جب کہ بیشتر زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔
حکام کے مطابق حادثے کی جگہ پر امدادی کارروائیاں جاری ہیں کیونکہ عمارت کے ملبے تلے مزید افراد کے دبے ہونے کا خدشہ ہے جب کہ عمارت میں حادثے کے وقت 139 افراد کام کررہے تھے۔ حکام کے مطابق عمارت میں کرین تعمیراتی کام کے لیے نصب کی گئی تھی اور تیز ہوائیں چلنے کے باعث حادثہ رونما ہوا جب کہ کرین گرنے کے واقعے کی مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔