پیرس حملوں میں ملوث ہونے کے شبہ میں گرفتار 3 افراد رہا

تفتیشی جج نے تینوں افراد کو الزام ثابت نہ ہونے پر رہا کردیا، پبلک پراسیکیوٹر

گزشتہ سال نومبر میں پیرس پر ہونے والے دہشت گردی کے حملوں میں 130 افراد ہلاک ہوگئے تھے، فوٹو : فائل

بیلجئیم میں پیرس حملوں میں ملوث ہونے کے شبہ میں گرفتار 3 افراد کو رہا کردیا گیا۔


غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق پیرس حملوں میں ملوث ہونے کے شبہ میں بیلجئیم سے گرفتار ہونے والے 3 افراد کو رہا کردیا گیا ہے۔ بیلجیم کے پبلک پراسیکیوٹر کے مطابق گزشتہ روز 3 افراد کو پیرس میں ہونے والے دہشت گردی کی کارروائی میں ملوث ہونے کے شبے میں برسلز سے گرفتار کیا گیا تھا جنہیں تفتیشی جج نے الزام ثابت نہ ہونے پر بری کردیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال نومبر میں پیرس پر ہونے والے دہشت گردی کے حملوں میں 130 افراد ہلاک ہوگئے تھے جب کہ منگل کو برسلز میں ایک کارروائی کے دوران 3 افراد کو گرفتار گیا تھا جن پر پیرس حملوں میں ملوث ہونے کا الزام تھا۔
Load Next Story