کراچی میں تینوں بڑی سیاسی جماعتیں بھتہ لیتی ہیں آفاق احمد
تاجر بھاگ ،انڈسٹری ختم ہورہی ہے،حکومت کی نیت ہی نہیں حالات ٹھیک ہوں:عابدشیر۔
مہاجر قومی مووومنٹ کے سربراہ آفاق احمد نے کہاہے کہ کراچی میں تینوں بڑی سیاسی جماعتیں بھتہ لیتی ہیں وہاں پر کوئی فرقہ واریت یا ٹارگٹ کلنگ نہیں ہورہی یہ صرف سیاسی مفادات کے حصول کے لیے پریشر بڑھایا جارہا ہے۔
پروگرام ''کل تک'' میں اینکرپرسن جاوید چوہدری سے گفتگو میں انھوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی نے اپنے لوگوں کی ہیڈمنی ختم کی اور ایم کیوایم کے پیرول پر رہالوگوں کو پکڑنے کیلیے اقدامات کیے جس کی وجہ سے ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے اپنے لوگوں کو بچانے کے لیے معصوم لوگوں کا خون بہایاجارہا ہے۔آج گورنر کو ہٹا دیا جائے تو کراچی کے حالات ٹھیک ہوسکتے ہیں کیونکہ ایڈمنسٹریشن گورنر کے انڈر ہے ۔ سی ایم کا اسوقت کوئی رول نظر نہیں آرہا ۔پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما عابد شیر علی نے کہاکہ کراچی کی ہلاکتوں میں حکومت اور ایم کیو ایم ملوث ہیں ۔
آج کراچی کے حالات عراق سے بھی زیادہ خراب ہوچکے ہیں معاشی گڑھ سمجھے جانے والے کراچی سے تاجر بھاگ رہے ہیں انڈسٹری ختم ہورہی ہے ۔کراچی میں وسائل کی بندر بانٹ کی لڑائی جارہی ۔ ذوالفقار مرزا نے قرآن پر قسم کھا کر کہاکہ میرے پاس ہلاکتوں میں ملوث افراد کی فہرست موجود ہے لیکن کسی نے اس کی بات پر کان نہیں دھرا۔حکومت کی نیت ہی نہیں کہ کراچی کے حالات ٹھیک ہوں ۔پیپلزپارٹی کی رہنما شازیہ مری نے کہاکہ کراچی کی بدامنی سے سارا پاکستان ڈسٹرب ہوتا ہے حکومت کراچی کے قیام امن کیلیے کوشاں ہے ۔کراچی میں بھتہ ایک کلچر بنا ہوا ہے ہمیں کراچی کے مسائل کا مل جل کر حل تلاش کرنا ہوگا۔