پانامہ ليكس كے بعد جلد ڈرگ ليكس آرہی ہے رانا ثنااللہ
تمام سياستدانوں كے بلڈ سيمپل ليے جائيں اور سب سے پہلے ميں اپنا سيمپل دوں گا،وزیرقانون پنجاب
PESHAWAR:
وزیرقانون پنجاب رانا ثنااللہ کا کہنا ہے کہ پاناما لیکس کے بعد جلد ڈرگ لیکس آرہی ہے کیوں کہ ممنوعہ ادویات کا استعمال کرنے والوں کو سیاست میں نہیں آنا چاہیئے۔
لاہور میں میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ الكوحل اور كوكين استعمال كرنے والوں كو سياست ميں نہيں آنا چاہيے، دھرنا اور گھيراؤ حكومتی دفاتر كا ہوتا ہے كسی كے گھر كا نہيں، معلوم نہيں عمران خان وزیراعظم کے گھر کے گھیراؤ کے فيصلے كے وقت كس حالت ميں تھے، تمام سياستدانوں كے بلڈ سيمپل ليے جائيں اور سب سے پہلے ميں اپنا سيمپل دینے کے لئے تیار ہوں۔ انہوں نے کہا کہ راجن پور اور رحيم يار خان ميں سكيورٹی فورسز كا آپريشن ضرب آہن جاری ہے جس ميں پولیس کو رينجرز كی سپورٹ بھی حاصل ہے اور اب جو صورتحال ہے اس ميں فوج سے درخواست كی جاسكتی ہے۔
صوبائی وزیرقانون کا کہنا تھا کہ راجن پور میں چھوٹو گينگ كے خلاف اصل مسئلہ علاقے كی صورتحال ہے، گینگسٹرز جنگل ميں چھپے ہوئے ہيں تاہم چھوٹو گينگ كے اہم كارندے مارے جا چكے ہيں اور چاہے جتنی بڑی قربانی دینی پڑے آپریشن جاری رہے گا۔