مسلم لیگ ن کا وزیراعظم اور ان کے خاندان پر لگنے والے الزامات کا بھرپور جواب دینے کا فیصلہ
وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنماؤں کا اہم اجلاس ہوا، ذرائع
پاكستان مسلم لیگ(ن) نے پانامالیكس کے معاملے پر وزیراعظم اوران كے خاندان پر لگائے جانے والے الزامات كو مضحكہ خیز قرار دیتے ہوئے الزامات كا ہر فورم پر پھربور جواب دینے كا فیصلہ كیا ہے۔
نمائندہ ایکسپریس کے مطابق وزیراعظم ہاؤس میں وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنماؤں کا اجلاس ہوا جس میں وزیراطلاعات پرویز رشید ،وزیرسیفران عبدالقادر بلوچ، وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف، سینیٹرمشاہداللہ ، وزیراعظم كی صاحبزادی مریم نواز اور اٹارنی جنرل سمیت دیگرلیگی رہنما شریك ہوئے، اجلاس میں پاكستان مسلم لیگ (ن) كے رہنماؤں نے اس عزم كااظہار كیا كہ تمام الزامات كا بھرپور جواب دیا جائے گا اورتمام سازشی عناصر كا مقابلہ كریں۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں وزیراعظم نواز شریف كی جلد اورمكمل صحت یابی كے لیے خصوصی دعا كی گئی جب کہ اجلاس میں فیصلہ كیا گیا كہ محض مذموم مقصد كی خاطر وزیراعظم كی ذات اورخاندان پر لگائے جانے والے مضحكہ خیز الزامات كا ہر فورم پر بھرپورجواب دیاجائے گا کیونکہ مسلم لیگ (ن) نے اس سے پہلے بھی ایسی تمام سازشوں اورسازشی عناصر كا مقابلہ كیا اورسرخرو ہوئی، اس مرتبہ بھی تمام سیاسی اورقانونی محاذوں پر ان كامقابلہ كرے گی۔
ذرائع نے بتایا کہ اجلاس كے شركا نے اس بات پر افسوس كا اظہار كیا كہ ایك مرتبہ پھر پاكستان كے اقتصادی ایجنڈے كو سبوتاژ كرنے كی كوشش كی جارہی ہے اورعوامی ترقی ،تعمیر كے سفر كو بھی الزامات اوراپنی ذاتی خواہشات كی بھینٹ چڑھانے كی كوششیں كی جارہی ہیں۔ اجلاس میں فیصلہ كیا گیا كہ عوام اورتمام سیاسی قوتوں كو ملكی ترقی اورخوشحالی پر اس مذموم ایجنڈے كی صورتحال سے آگاہ كیاجائے گا۔ اجلاس میں وزیرخزانہ اسحا ق ڈار نے شركا كو وزیراعظم كی دی جانے والی یہ ہدایات بھی پہنچائیں كہ سازشوں كو اہمیت نہ دی جائے اور اس پر وقت ضائع كرنے كے بجائے پوری توجہ ملكی ترقی كے منصوبوں كومكمل كرنے پر دی جائے۔