بہاولپور مسافر کوچ اور ویگن میں تصادم5 افراد جاں بحق 9 زخمی

احمد پور سے یزمان جانے والی مسافر کوچ تیز رفتاری اور دھند کے باعث آگے جانے والی ویگن سے ٹکرا گئی۔

احمد پور سے یزمان جانے والی مسافر کوچ تیز رفتاری اور دھند کے باعث آگے جانے والی ویگن سے ٹکرا گئی ۔ فوٹو: فائل

مسافر کوچ اور ویگن کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق جبکہ 9 زخمی ہو گئے۔


پولیس کے مطابق حادثہ نور پور پلی کے قریب علی الصبح پیش آیا جب احمد پور سے یزمان جانے والی مسافر کوچ تیز رفتاری اور دھند کے باعث آگے جانے والی ویگن سے ٹکرا گئی۔

حادثےمیں جاں بحق ہونے والے 5 افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے بتایا جاتا ہے جن میں نذر محمد،نعمت ، صغری،ظفراں بی بی اور 2 ماہ کا کمسن بچہ فیضان شامل ہیں۔ ریسکیو ٹیموں نے زخمی مسافروں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

Recommended Stories

Load Next Story