مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے ایک اور کشمیری نوجوان شہید

طالبہ سے بھارتی فوج کی زیادتی کے واقعےپرگزشتہ دنوں احتجاج کرنیوالےمظاہرین پرفائرنگ کےنتیجے میں 4 کشمیری شہید ہوگئےتھے

کشمیری مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے بھارتی فوج نے ان پر فائر کھول دیا، بھارتی میڈیا فوٹو فائل

ISLAMABAD:
مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کے مظالم کا سلسلہ جاری ہے اور 4 کشمیریوں کی شہادت پر احتجاج کرنے والے ہزاروں مظاہرین پر بھارتی فوج نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک نوجوان شہید اور متعدد زخمی ہوگئے جس کے بعد مظاہرے پوری وادی میں پھیل گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ دنوں 4 کشمیری نوجوانوں کی شہادت کے خلاف کپواڑہ میں فوجی کیمپ کے باہر کشمیری بڑی تعداد میں جمع ہوگئے اور بھارتی فوج اور حکومت کے خلاف نعرے بازی کی جس پر مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے بھارتی فوج نے ان پر فائر کھول دیا جس میں ایک طالب علم شہید جب کہ متعدد زخمی ہوگئے۔


واضح رہے کہ اسکول کی طالبہ سے قابض بھارتی فوج کی زیادتی کے واقعے کے بعد گزشتہ دنوں احتجاج کے دوران بھارتی فوج نے مظاہرین پر فائرنگ شروع کردی تھی جس کے نتیجے میں 4 کشمیری شہید اورمتعدد زخمی ہوگئے تھے جب کہ ان کی شہادت کے خلاف کشمیری رہنماؤں نے جمعہ کی نماز کے بعد احتجاج کی کال دی تھی۔

 
Load Next Story