انضمام الحق قومی کرکٹ ٹیم کے سلیکٹر بننے کیلیے تیار

انضمام الحق کوچیف سلیکٹر کیساتھ عبوری کوچ کی ذمے داری بھی دی جاسکتی ہے،ذرائع

انضمام الحق کوچیف سلیکٹرکیساتھ عبوری کوچ کی ذمے داری بھی دی جاسکتی ہے،ذرائع۔ فوٹو: فائل

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور لیجنڈری کرکٹر انضمام الحق پاکستان کرکٹ بورڈ کے ساتھ کام کرنے پر رضا مند ہوگئے ہیں جب کہ انہیں چیف سلیکٹرکے ساتھ عبوری کوچ کی ذمہ داری بھی دی جاسکتی ہیں۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور افغانستان کی ٹیم کے کوچ انضمام الحق نے چیرمین پی سی بی شہریار خان سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی جس میں پی سی بی کے سی او او سبحان احمد بھی موجود تھے۔ ملاقات میں شہریارخان نے سابق کپتان کو اہم ذمہ داریاں دینے سے متعلق بات چیت کی۔

ذرائع کے مطابق انضمام الحق کو چیف سلیکٹرکے ساتھ عبوری کوچ کی ذمہ داری بھی دی جاسکتی ہیں، تحفظات دورہونے کے بعد معاملات طے پانے پر اہم ذمہ دایوں سے متعلق باضابطہ اعلان کیا جائیگا۔


قومی ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ وقار یونس نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ انضمام الحق کے آنے سے پاکستان کرکٹ بہتر ہو گی۔

گزشتہ روز چیرمین پی سی بی شہریار خان نے بورڈ کے سالانہ اجلاس کے دوران کہا تھا کہ قومی ٹیم کے لئے سلیکشن کمیٹی کا اعلان آئندہ ایک دو روز میں کردیا جائے گا جب کہ بورڈ حکام نے افغان ٹیم کے موجودہ کوچ انضمام الحق سے رابطہ کر کے انھیں چیف سلیکٹر بننے کی پیش کش کی تھی۔

واضح رہے انضمام الحق کو پاکستانی بورڈ کے ساتھ ذمہ داری نبھانے کے لیے افغان بورڈ سے ہونے والے معاہدوں پر نظر ثانی کرنا ہوگی۔

Load Next Story