وزیراعظم نے وزیراعلیٰ بلوچستان سمیت پیپلزپارٹی کے تمام اراکین اسمبلی کو طلب کرلیا

پیپلزپارٹی کے اراکین نے پارٹی کی صوبائی قیادت کی اجازت کے بغیر جلاس میں شرکت کی۔

پیپلزپارٹی کے اراکین نے پارٹی کی صوبائی قیادت کی اجازت کے بغیر جلاس میں شرکت کی۔۔فوٹو: فائل

وزیراعظم راجہ پرویزاشرف نے وزیراعلیٰ بلوچستان نواب اسلم رئیسانی سمیت پیپلزپارٹی کے تمام اراکین اسمبلی کو آج طلب کرلیا۔


ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی کے اراکین نے پارٹی کی صوبائی قیادت کے مشورے اور اجازت کے بغیر نہ صرف اسمبلی اجلاس میں شرکت کی بلکہ وزیراعلیٰ بلوچستان کو اعتماد کا ووٹ بھی دیا جبکہ پارٹی کی صوبائی قیادت اور کونسل نے اجلاس اور صوبائی حکومت کو غیرآئینی قرار دیا تھا۔

ذرائع کے مطابق صدر آصف زرداری کی ہدایت پر قیوم سومرو اور رخسانہ بنگش کوئٹہ پہنچ رہےہیں، وہ گورنرہاؤس میں اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کریں گے۔

Recommended Stories

Load Next Story