ڈیوڈ پیٹریاس اسکینڈل کو صدارتی انتخابات کی وجہ سے جان بوجھ کر چھپایاگیاامریکی میڈیا

پیٹریاس اسکینڈل امریکی صدارتی انتخابات سے قبل منظرعام پرآجاتا توانتخابی نتائج اوباما کے حق میں نہ ہوتے،امریکی میڈیا

ڈیوڈ پیٹریاس اسکینڈل امریکی صدارتی انتخابات سے قبل منظرعام پرآجاتا توانتخابی نتائج براک اوباما کے حق میں نہ ہوتے،امریکی میڈیا:فوٹو۔ اے ایف پی

امریکی میڈیا کے مطابق ڈیوڈ پیٹریاس کے اسکینڈل کی خبر کو جان بوجھ کرصدارتی انتخابات کے نتائج تک چھپایا گیا، اسکینڈل پہلے منظرعام پرآجاتا تو انتخابی نتائج براک اوباما کے حق میں نہ جاتے۔


امریکی میڈیا کاکہنا ہے کہ صدراوباما کی الیکشن میں جیت کے فوراً بعد امریکی جرنیلوں کی ذاتی زندگیوں کی خبریں منظر عام پر آنا حیران کن ہے۔ ایف بی آئی کو پیٹریاس، پاؤلا تعلقات کے بارے میں کافی عرصے سے معلوم تھا اور اس خبرکو جان بوجھ کر پردے میں رکھا گیا۔ اس سلسلے میں ایف بی آئی نے ابھی تک وضاحت نہیں کی کہ کیوں پیٹریاس جیسے اہم عہدیدار سے جڑی حساس خبر کو خفیہ رکھا گیا۔
Load Next Story