پاکستانی نژاد برطانوی سیاستدان سعیدہ وارثی داعش کی ہٹ لسٹ پر

دونوں سیاست دانوں کاجریدے کے آرٹیکل پرکوئی تبصرہ سامنے نہیں آیا جبکہ دونوں شدت پسندی کی مذمت کرتے رہے ہیں، رپورٹ

دونوں سیاست دانوں کاجریدے کے آرٹیکل پرکوئی تبصرہ سامنے نہیں آیا جبکہ دونوں شدت پسندی کی مذمت کرتے رہے ہیں، رپورٹ:فوٹو: فائل

شدت پسندتنظیم اسلامک اسٹیٹ(داعش)نے برطانیہ کے2 نامورپاکستانی نژادمسلم سیاستدانوں بزنس سیکریٹری ساجد جاوید اورکنزرویٹوپارٹی کی سابق چیئرمین سیدہ وارثی کو اپنی ''ہٹ لسٹ''میں شامل کرلیا۔


برطانوی اخبار ''دی ٹائمز''کی رپورٹ کے مطابق دہشت گردتنظیم نے انگریزی زبان میں شائع اپنے جریدے ''دابق '' کے آرٹیکل میں دونوں نامورسیاست دانوں پر کفر کا نظام نافذ کرنے کا الزام عائد کیا۔

رپورٹ میں جریدے کے حوالے سے بتایاگیا کہ ایسے مرتد کافروں سے زیادہ قتل کے مسحق ہیں،دونوں سیاست دانوں کاجریدے کے آرٹیکل پرکوئی تبصرہ سامنے نہیں آیاتاہم ماضی میں دونوں شدت پسندی کی کھل کر مذمت کرتے رہے ہیں۔آرٹیکل میں ان علما کوبھی تنقیدکانشانہ بنایا گیاجوداعش پر تنقید کرتے ہیں اور کہا گیا کہ ایسے علما کوذبح کردینا چاہیے۔جریدے میں برسلزحملے کے ملزمان کو شناخت کرتے ہوئے ان کی تعریف کی گئی۔
Load Next Story