امیتابھ بچن اپنی بہوایشوریا سے باکس آفس پر مقابلے سے کترانے لگے

امیتابھ بچن نے اپنی بہو ایشوریارائے سے باکس آفس پر مقابلہ نہ کرنے کے لیے کوششیں شروع کردی ہیں۔

امیتابھ بچن نے اپنی بہو ایشوریارائے سے باکس آفس پر مقابلہ نہ کرنے کے لیے کوششیں شروع کردی ہیں۔ فوٹو؛ فائل

بالی ووڈ کے میگا اسٹار امیتابھ بچن اپنی بہو اور سابق حسینہ عالم اداکارہ ایشوریا رائے بچن سے باکس آفس پر مقابلے سے کترانے لگے اور اپنی فلم کی نمائش کی تاریخ بڑھانے کی کوششوں میں مصروف ہوگئے۔

بالی ووڈ کے بگ بی امیتابھ بچن کی فلم ''ٹی ای تھری این'' اور ان کی بہو اداکارہ ایشوریا رائے بچن کی فلم''سربجیت'' ایک ہی تاریخ کو نمائش کے لیے پیش کی جارہی ہیں جس سے باکس آفس پر دونوں فلموں کے مقابلے کی توقع کی جارہی ہے جس پر بگ بی پریشان ہیں تاہم اب انہوں نے فلموں کے مقابلے سے دوری کی کوششیں شروع کردی ہیں۔


میڈیا رپورٹس کے مطابق امیتابھ بچن نے اپنی بہو ایشوریارائے سے باکس آفس پر مقابلہ نہ کرنے کے لیے کوششیں شروع کردی ہیں جس پر انہوں نے اپنی فلم کی نمائش کی تاریخ بڑھانے کے لیے فلم کے پروڈیوسر سوجے گھوش سے بھی بات کی ہے جس کے بعد اب فلم کی نمائش کی تاریخ آگے بڑھنے کے امکانات روشن ہوگئے ہیں۔

واضح رہے کہ فلم ''سربجیت'' اور ''ٹی ای تھری این'' 20 مئی کو نمائش کے لیے پیش کی جائیں گی۔
Load Next Story