47ٹارگٹ کلنگ اور80بینک ڈکیتیوں میں ملوث 10ملزمان گرفتارآئی جی سندھ
آئی جی سندھ فیاض لغاری نے کہا ہے کہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان اور کالعدم لشکر جھنگوی کے 10 گرفتار ملزمان نے 47 افراد کی ٹارگٹ کلنگ اور 80 سے زائد بینک ڈکیتیوں کا اعتراف کیا ہے۔
کراچی میں ڈیجیٹل فرانزک لیب کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے آئی جی سندھ کا کہنا تھا کہ منگل کے روز پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں میں چھاپے مار کر 10 ملزمان کو گرفتار کیا ۔ ان ملزمان کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان اورکالعدم لشکر جھنگوی سے ہے ۔ ملزمان نے تفتیش کے دوران شہر میں 47 افراد کی ٹارگٹ کلنگ اور 80 سے زائد بینک ڈکیتیوں کا اعتراف کیا ہے ۔
آئی جی سندھ نےکہاکہ محرم الحرام کے موقع پر سیکورٹی پلان ترتیب دے دیا گیا ہے۔ شہر کے 87 مقامات حساس قرار دئیے گئے ہیں۔ جہاں دہشت گردی کے خدشات موجود ہیں تاہم پولیس کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لئے تیار ہے۔