غزہ اسرائیلی حملے میں حماس کے عسکری ونگ کے سربراہ احمد جباری جاں بحق

غزہ میں احمد جباری کی شہادت پر عوام میں شدید غم وغصہ پایا جارہا ہے۔

احمد جباری کی شہادت کے بعد فلسطینی عوام میں شدید غم و غصہ پھیل گیا ہے۔ فوٹو : اے ایف پی

اسرائیل کے فضائی حملے میں حماس کے عسکری ونگ کے سربراہ احمد جباری اپنے نائب سمیت جاں بحق ہوگئے۔

برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق اسرائیل نے غزہ میں ایک گاڑی پر راکٹ حملہ کیا جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار احمد جباری اور ان کے معاون جاں بحق ہوگئے۔ حماس نے بھی احمد جباری کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کردی ہے۔


اسرائیلی حکام نے احمد جباری کو اسرائیلی فوجیوں پر حملے اوران کارروائیوں کے لئے مالی معاونت کا ذمہ دار قرار دیا ہے۔ دوسری جانب غزہ میں احمد جباری کی شہادت پر عوام میں شدید غم وغصہ پایا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ صیہونی فوج کی جانب سے غزہ میں فضائی حملے جاری ہیں جس کے باعث گزشتہ تین روز میں 10 سے زائد فلسطینی جاں بحق ہوگئے ہیں۔

Recommended Stories

Load Next Story