کوہاٹ میں ٹرک اورمسافروین میں تصادم سے 3 افراد جاں بحق

حادثہ ٹرک ڈرائیور کی تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، پولیس

لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردیا گیا ہے، پولیس: فوٹو: فائل

انڈس ہائی وے پر باقی زئی کے قریب ٹرک اور مسافر وین میں تصادم سے 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق کوہاٹ میں انڈس ہائی وے پرباقی زئی کے قریب ٹرک اور مخالف سمت سے آنے والی مسافر وین میں تصادم ہوگیا، جس کے نتیجے میں 3 افراد موقع پر ہی جاں بحق جب کہ ایک زخمی ہوگیا۔ امدادی کارکنوں نے جائے حادثہ پر پہنچ کرلاشوں اورزخمی شخص کو اسپتال منتقل کردیا جسے طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ٹریفک حادثہ ٹرک ڈرائیور کی تیز رفتاری کے باعث پیش آیا ، لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردیا گیا ہے۔
Load Next Story