حصص مارکیٹ میں گزشتہ ہفتے مندی سے 2حدیں گرگئیں

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گزشتہ ہفتے کے دوران زیادہ سے زیادہ 22کروڑ 47لاکھ 12ہزار حصص کے سودے ہوئے

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گزشتہ ہفتے کے دوران زیادہ سے زیادہ 22کروڑ 47لاکھ 12ہزار حصص کے سودے ہوئے فوٹو : فائل

گزشتہ ہفتے کے دوراون پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مجموعی طورپرمندی کا رحجان رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس 33900 پوائنٹس کی سطح سے کم ہو کر 33700 پوائنٹس کی سطح پربندہوا۔ کاروباری اتار چڑھاؤ کے باعث رونما ہونے والی مندی کے باعث مارکیٹ میں سرمایہ کارو ں کے ایک کھرب سے زائد روپے ڈو ب گئے۔

جس سے سرمائے کا حجم 70 کھرب روپے سے گھٹ کر 69 کھرب روپے کی کم سطح پرآگیا۔ گزشتہ ہفتے کے دوران مارکیٹ میںکاروباری ہفتے کا آغاز مثبت ہوا اور کاروبار کے دوران انڈیکس 34100 پوائنٹس کی حد عبور کر گیا، تاہم منافع خوری کی خاطر فروخت کے دباؤ کے باعث مندی کی بڑی لہرنے مارکیٹ کو گراوٹ کی جانب دھکیل دیا۔ صرف دوکاروباری دنوں میں کے ایس ای 100 انڈیکس میں 401.79 پوائنٹس کی کمی ریکارڈکی گئی تاہم 3 روزہ تیزی میں انڈیکس 201.37 پوائنٹس ہی ریکورکرسکا۔ گزشتہ ہفتے مندی کے سبب ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس 33400 پوائنٹس کی نچلی سطح پربھی دیکھا گیا تھا۔ ہفتہ واررپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے کے دوران انڈیکس 33900 اور 33800 پوائنٹس کی 2 بالائی حدیں نیچے گرگیا۔


کے ایس ای 100 انڈیکس میں 200.42 پوائنٹس کی کمی ریکارڈکی گئی جس سے کے ایس ای 100 انڈیکس 33967.54 پوائنٹس سے کم ہوکر 33767.12 پوائنٹس کی سطح پر آگیا۔ اسی طرح کے ایس ای 30 انڈیکس 78.90 پوائنٹس کی کمی سے19549.91پوائنٹس اورکے ایس ای آل شیئرز انڈیکس23458.54 پوائنٹس سے کم ہوکر 23138.55 پوائنٹس پربندہواکاروباری مندی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں ایک کھرب 16ارب 68 کروڑ 66لاکھ 4ہزار 668روپے کی کمی ریکارڈکی گئی جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 70کھرب 75ارب 68کروڑ 66لاکھ 21ہزار 646روپے کم ہوکر 69 کھرب 59ارب 16ہزار 978روپے رہ گیا۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گزشتہ ہفتے کے دوران زیادہ سے زیادہ 22کروڑ 47لاکھ 12ہزار حصص کے سودے ہوئے اور ٹریڈنگ ویلیو 10ارب روپے ریکارڈکی گئی جبکہ کم سے کم کاروباری لین دین 15کروڑ 64لاکھ 96 ہزار حصص رہا اور ٹریڈنگ ویلیو 6ارب روپے تک محدود رہی۔ گزشتہ ہفتے کے دوران پاکستان اسٹاک مارکیٹ میںمجموعی طور پر 1738کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے 736 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ، 883 کے داموںمیں کمی رہی۔
Load Next Story