ایم کیو ایم کے رکن سندھ اسمبلی اشفاق منگی بھی پاک سرزمین پارٹی میں شامل
اشفاق منگی کراچی کے حلقے پی ایس 127 سے رکن اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔
متحدہ قومی موومنٹ کے صوبائی رکن اسمبلی اشفاق منگی مصطفیٰ کمال کی پارٹی میں شامل ہوگئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ایم کیو ایم کی ایک اور وکٹ گر گئی اور رکن سندھ اسمبلی اشفاق منگی بھی پاک سرزمین پارٹی کے قافلے میں شامل ہوگئے۔ اشفاق منگی کمال ہاؤس پہنچے تو ان کا شاندار استقبال کیا گیا اور ان پر پھولوں کی پتیاں بھی نچھاور کی گئیں۔ اشفاق منگی کراچی کے حلقے پی ایس 127 سے رکن اسمبلی منتخب ہوئے اور رابطہ کمیٹی میں اہم ذمہ داریاں بھی ادا کرتے رہے ہیں۔
اس موقع پر بات کرتے ہوئے پاک سرزمین پارٹی کے رہنما مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ اشفاق منگی کو وطن پرستی کے قافلے میں خوش آمدید کہتا ہوں، ہم کسی سے پاور چھیننے کے لیے نہیں بلکہ لوگوں کو ٹارگٹ کلر بنانے سے روکنے کے لیے آئے ہیں، سالہا سال سے کراچی میں نفرتین بوئی گئی اور 30 سال کے دوران ہم نے صرف کھویا ہے پایا کچھ بھی نہیں۔ انہوں نے کہا کہ وکٹیں گرنے کا سلسلہ رکنے والا نہیں اور مخالف طرف سے جو جتنا تیز آواز والا ہے وہ اتنا ہی رابطے میں ہے، حیدرآباد، میرپورخاص سے بھی بہت سے لوگ قافلے میں شامل ہوگئے۔