لاہور توہین رسالت کے الزام میں پکڑے گئے اسکول پرنسپل ضمانت پر رہا
اس سے قبل عاصم فاروقی ضمانت کی درخواست مسترد کرتے ہوئے عدالت نے انہیں 14 روز کے لئے جیل بھیج دیا تھا
توہین رسالت کے الزام میں پکڑے گئے اسکول پرنسپل عاصم فاروقی کو لاہور ہائی کورٹ نے ضمانت پر رہا کردیا۔
فاروقی گرلز ہائی اسکول کے پرنسپل عاصم فاروقی کے وکیل جواد اشرف نے خبر رساں ایجنسی کو بتایا کہ ان کے مؤکل کی رہائی 2 لاکھ روپے کے مچلکے کے عوض ہوئی۔
اس سے قبل رواں مہینے کے آغاز میں مقامی عدالت نے عاصم فاروقی کی ضمانت کی درخواست مسترد کرتے ہوئے انہیں توہین رسالت کی الزام میں 14 روزہ ریمانڈ پر جیل بھیج دیا تھا جب کہ ان کے خلاف کوئی ٹھوس شواہد عدالت کو پیش نہیں کیے گئے تھے۔
واضح رہے کہ اسکول ہیڈ ماسٹر کو اسکول ٹیچر عارفہ افتخار کے گستاخی رسولﷺ کے زمرے میں آنے والے ہوم ورک دینے سے لاتعلقی ظاہر کرنے پر گرفتار کیا گیا تھا۔