پریزیڈنٹ ٹرافی سہیل تنویر نے 6 پلیئرز کو ٹھکانے لگادیا
زیڈ ٹی بی ایل کیخلاف اسٹیٹ بینک نے 8 وکٹ پر261 رنز بنائے۔
SRINAGAR:
پریذیڈنٹ ٹرافی میں زیڈٹی بی ایل کے سہیل تنویر نے 6 پلیئرز کو ٹھکانے لگا دیا، ان کی عمدہ بولنگ کے باوجود اسٹیٹ بینک کی ٹیم 8 وکٹ پر261 رنز بنانے میں کامیاب رہی۔
حبیب بینک کو 193 تک محدود کرنے والی یوبی ایل کی سائیڈ 58 پر نصف وکٹیں گنوا بیٹھی، ایچ بی ایل کے رومان رئیس 5 پلیئرز کو رخصت کرنے میں کامیاب رہے، سابق ٹیسٹ کپتان یونس خان 23رنز سے آگے نہیں بڑھ پائے۔ واپڈا نے نیشنل بینک کو 164 پر قابو کرلیا، کامران اکمل 37 رنز تک محدود رہے، ذوالفقار بابرنے 4 جبکہ جنید خان اور سرفراز احمد نے 3،3 وکٹیں حاصل کیں، واپڈا نے جوابی اننگز میں بغیر کوئی وکٹ گنوائے 44رنز جوڑلیے۔موصولہ اطلاعات کے مطابق اسلام آباد کے مرغزار گرائونڈ پر زیڈٹی بی ایل سے میچ میں اسٹیٹ بینک نے 76.5 اوورز میں 8وکٹ پر 261 رنز بنالیے، گلریزصدف 69، کاشف صدیقی53، رمیز راجہ جونیئر اور محمد سعد یکساں طور پر 43،43 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔
سہیل تنویر نے51 رنزکے عوض 6 کھلاڑیوں کو پویلین چلتا کیا۔پنڈی اسٹیڈیم پر یو بی ایل کے بیٹسمینوں نے اپنے بولرز کی محنت پر پانی پھیردیا، رومان رئیس کی عمدہ بولنگ کے سامنے حبیب بینک کی ٹیم 193 پر آئوٹ ہوگئی، ہمایوں فرحت نے81 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 79رنز بنائے، ان کی اننگز میں درجن بھر چوکے اور 2 چھکے شامل رہے، عمرگل 27رنز کے ساتھ دوسرے نمایاں بیٹسمین بنے، سابق ٹیسٹ کپتان یونس خان23رنز کے مہمان ثابت ہوئے، رومان رئیس نے 70رنز دیکر5وکٹیں لیں۔
شبیراحمد نے2 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا، یوبی ایل نے جوابی اننگز میں58پر 5وکٹیں گنوادیں، عابدعلی20 اور عمران علی18 ناٹ آئوٹ کے ساتھ نمایاں ہیں، عبدالامیراور احسان عادل نے 2،2 پلیئرز کو میدان بدر کیا۔فیصل آباد کے اقبال اسٹیڈیم پر واپڈا نے ٹاس جیت کر بولنگ کا سودمند فیصلہ کیا، نیشنل بینک کی ٹیم 62.1 اوورز میں 164 پر ڈھیر ہوگئی، کامران اکمل37رنز بناکر پویلین رخصت ہوئے، حماد اعظم 29اور فواد عالم 22 نے ٹیم کو مکمل تباہی سے بچایا، ذوالفقار بابر نے 4وکٹوں کے حصول میں 86 رنز دیے، جنید خان اور سرفراز احمد نے3،3 کھلاڑیوں کو واپسی کے پروانے تھمائے۔واپڈا نے پہلے دن کے اختتام پر جوابی اننگز میں بغیر کوئی وکٹ گنوائے 44رنز جوڑ لیے، آصف خان 23 اور کلیم احمد14 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں۔
پی آئی اے کیخلاف قذافی اسٹیڈیم پر شروع والی معرکہ آرائی میں سوئی ناردرن گیس نے 4 وکٹ پر 160 رنز اسکور بورڈ پر سجادیے، گذشتہ میچ میں 193 کی اننگز کھیلنے والے قومی ٹی 20 کپتان محمد حفیظ اس مرتبہ37رنز بناپائے، مصباح الحق بھی 16 رنز پر پویلین واپس ہوگئے، علی وقاص 68 رنز کے ساتھ حریف بولرز کے سامنے ڈٹے ہوئے ہیں، نجف شاہ نے 3 وکٹیں لیں۔راولپنڈی میں میزبان کے آرایل نے پورٹ قاسم کیخلاف 8 وکٹ پر 266 رنز بنالیے، حمزہ پراچہ 42، نعمان علی 41 اور طیب ریاض34 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، احمدجمال نے 46 رنز کے عوض 3 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا جبکہ تنویر احمد کو 2وکٹوں کے لیے 76 رنز کی پٹائی برداشت کرنا پڑی۔