ڈھائی ماہ میں اغوا برائے تاوان کے17 کیسز کو حل کیا نیاز کھوسو

ڈھائی ماہ کے دوران اغوا برائے تاوان کے 17کیسز کو حل کر لیا گیا ہے۔

ڈھائی ماہ کے دوران اغوا کاروں اور پولیس کے درمیان ہونے والی فائرنگ کے تبادلے میں 6 اغواء کار مارے گئے ہیں. فوٹو: فائل

ڈھائی ماہ کے دوران اغوا برائے تاوان کے17کیسز کوکامیابی کے ساتھ حل کر لیا گیا جبکہ اس دوران ایک مغوی اور 6 اغواکار ہلاک ہوئے۔


یہ بات ایس ایس پی اینٹی وائلنٹ کرائم سیل نیاز کھوسو نے ایکسپریس سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہی ، تفصیلات کے مطابق گزشتہ ڈھائی ماہ کے دوران اغوا برائے تاوان کے 17کیسز کو حل کر لیا گیا ہے اور اس دوران گلشن اقبال ، اسٹیل ٹائون ، بوٹ بیسن اورنگی ٹائون ، ایف بی صنعتی ایریا سمیت دیگر علاقوں سے اغوا کیے جانے والے مغویوں کو بحفاطت بازیاب کرالیا گیا ہے جبکہ اس دوران 16 اغوا کاروں کو گرفتارکیا گیا۔

ڈھائی ماہ کے دوران اغوا کاروں اور پولیس کے درمیان ہونے والی فائرنگ کے تبادلے میں 6 اغواء کار مارے گئے ہیں جبکہ اس ہی دوران نارتھ ناظم آباد میں ایک کاروائی کے دوان مغوی اہل حمد جمال بھی جاں بحق ہوا ،نیاز کھوسو کے مطابق رواں سال میں ابتک اغواء برائے تاوان کے 107 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ۔
Load Next Story