ایل این جی پائپ لائن کی تعمیر گیس صارفین پر101ارب کا اضافی بوجھ ڈالنے کا فیصلہ

سوئی سدرن ایل این جی پائپ لائن کی تعمیر پر 58ارب روپے خرچ کرے گی،

سوئی سدرن ایل این جی پائپ لائن کی تعمیر پر 58ارب روپے خرچ کرے گی، فوٹو: فائل

PESHAWAR:
ایل این جی پائپ لائن کی تعمیر کے لیے وفاقی حکومت نے گیس صارفین پر101ارب روپے کا بوجھ ڈالنے کا فیصلہ کیا ہے۔


اس سلسلے میں اوگرا نے وفاقی حکومت کی ہدایت پر 43ارب روپے وصول کرنے کی اجازت دیدی ہے۔ اوگرا حکام کے مطابق سوئی ناردرن نئے مالی سال یکم جولائی سے صارفین سے وصولی شروع کرے گی جس سے گیس مہنگی ہو جائیگی۔ سوئی سدرن ایل این جی پائپ لائن کی تعمیر پر 58ارب روپے خرچ کرے گی، حکومت سوئی سدرن کی درخواست کا جائزہ لے چکی ہے، حکام کے مطابق آئندہ مالی سال سے گیس مہنگی ہونے سے صارفین پر بوجھ پڑے گا، اوگرا نے 101ارب روپے گیس انفرااسٹرکچر ڈیولپمنٹ سرچارج سے خرچ کرنے کی سفارش کی تھی۔
Load Next Story