فلسطینی عوام کی آزادی کی جدوجہد کی حمایت کرتے رہیں گے پاکستان
اسرائیلی قیادت اپنی توسیع پسندانہ پالیسی کے باعث مسئلے کے پرامن حل کا موقع گنوا رہی ہے، ملیحہ لودھی
اقوام متحدہ میں پاکستانی مستقل مندوب ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ پاکستان فلسطینی عوام کی آزادی کی جدوجہد کی حمایت کرتا رہے گا۔
نیویارک میں سلامتی کونسل سے خطاب کے دوران ملیحہ لودھی نے کہا کہ عرب اسرائیل تنازعے کے پائیدار حل تک خطے سے دہشت گردی و انتہاپسندی کا خاتمہ ممکن نہیں، مشرق وسطیٰ کے مسئلے کا پرامن مذاکرات سے حل نکالا جائے، مسئلے کی سیاسی،سماجی اور معاشی وجوہات سے نمٹنے کے لئے ٹھوس پالیسی کی ضرورت ہے۔ امن عمل شروع نہ ہونے کی صورت میں ایک اور انتفاضہ ہو سکتا ہے۔
ملیحہ لودھی نے کہا کہ پاکستان فلسطینی عوام کی آزادی کی جدوجہد کی حمایت کرتا رہے گا، اسرائیل نے یروشلم اور مغربی کنارے میں غیر قانونی آبادکاری اڑھائی گنا تیز کردی ہے، اسرائیل کی قیادت اپنی توسیع پسندانہ پالیسی کے باعث مسئلے کے پرامن حل کا موقع گنوا رہی ہے۔