موٹر سائیکل چھیننے میں مزاحمت پر2نوجوان قتل ملزمان کے گھر جلا دیے گئے
3 ملزمان نے اندھا دھند گولیاں بر سا دیں، زخمی نازک حالت میں کراچی منتقل۔
موٹر سائیکل چھیننے میں مزاحمت پر 2 نوجوانوں کو قتل کر دیا گیا، ایک زخمی، ملزمان فرار ہو گئے۔
نامعلوم افراد نے شناخت ہوجانے والے ملزمان کے گھروں کوپولیس کی موجودگی میں آگ لگادی،پورا گائوں راکھ کا ڈھیر بن گیا۔ لاشیں پوسٹ مارتم کے بعد ورثاء کے حوالے۔ تفصیلات کے مطابق کھڈرو پولیس اسٹیشن اور پریتم آباد روڈ پر چیک پوسٹ کی حدود میں 3 مسلح ملزمان نے زمینوں پر کام کرکے گھر جانے والے 2 بھائیوں اور کزن محمد خان شر، میر حسن اور محمد ایوب شر سے موٹر سائیکل چھیننے کی کوشش کی اورمزاحمت پراندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں محمد خان شر اور میر حسن شر موقع پر ہی جاں بحق جبکہ محمد ایوب شر شدید زخمی ہوگیا جسے نازک حالت میں کراچی منتقل کردیا گیا۔
ورثاء اور گائوں والوں نے لاشیں شاہ پور چاکر جام صاحب روڈ پر رکھ کر مظاہرہ کیا جس کے باعث ٹریفک معطل ہوگئی۔ بعد ازاںمشتعل افراد نے جام صاحب پولیس اسٹیشن کی حدود میں زخمی نوجوان محمد ایوب شر کی نشاندہی پر ملزم امیر بروہی کے گائوں رسول بخش بروہی کا گھیرائو کرکے پولیس کی موجودگی میں آگ لگادی جس کے باعث پورا گائوں دیکھتے ہی دیکھتے راکھ کا ڈھیر بن گیا۔ تاہم ملزمان گھیرائو سے قبل ہی گھر خالی کرکے فرار ہوگئے۔مقتول کے چچا رانو خان شر نے صحافیوں کو بتایا کہ ہماری کسی سے کوئی دشمنی نہیں ، ان کے نوجوانوں کو مار کر ظلم کیا گیا ہے۔ دوسری جانب کھڈرو پولیس نے 2 افراد اور جام صاحب پولیس نے ایک شخص کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کردی ہے، تاحال مقدمہ درج نہ ہوسکا۔