ملک میں ذاتی مفادات کی سیاست کی کوئی گنجائش نہیںشہبازشریف

انتشار کی سیاست کرنے والے عناصر ملک و قوم کی خاطر ہوش کے ناخن لیں، وزیر اعلٰی پنجاب

ملک کی ترقی اور عوام کی خوشحالی سب سے زیادہ مقدم ہے، شہباز شریف

WASHINGTON:
وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملک انتہائی نازک حالات سے گزر رہا ہے اور ایسے وقت میں ذاتی مفادات کی سیاست کی کوئی گنجائش نہیں۔


لاہورمیں رکن قومی اسمبلی نجف عباس سیال نے وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف سے ملاقات کی، ملاقات کے دوران ملک کو درپیش چیلنجز اور ترقیاتی منصوبوں کے ھوالے سے تفصیلی گفتگو کی گئی۔ اس موقع پر شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان ہم سب کا ہے، ہمیں اسے مل کر توانا اور مضبوط بنانا ہے، ملک کی ترقی اور عوام کی خوشحالی سب سے زیادہ مقدم ہے لیکن ملک کی ترقی اور خوشحالی میں پہلے بھی ذاتی مفادات کی سیاست نے رخنہ ڈالا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ انتشار کی سیاست کرنے والے عناصر ملک و قوم کی خاطر ہوش کے ناخن لیں، ملک کی خاطر "میں" کی روش ترک کرکے "ہم" کے راستے پر چلنا ہوگا۔ ملک انتہائی نازک حالات سے گزر رہا ہے اور ایسے وقت میں ذاتی مفادات کی سیاست کی کوئی گنجائش نہیں۔
Load Next Story