بھکر کے مردہ خور بھائیوں نے اپنے بال کھانا شروع کردیئے

سول اسپتال فیصل آبادکے ماہر نفسیات دونوں بھائیوں کا علاج کررہے ہیں۔

سول اسپتال فیصل آبادکے ماہر نفسیات دونوں بھائیوں کا علاج کررہے ہیں۔ فوٹو:فائل

بھکر کے رہائشی مردہ خور دونوں بھائیوں نے جیل میں اپنےہی بال نوچ نوچ کر اکھاڑ دیئے جس کے بعد انہیں علاج کے لئے فیصل آباد کے سول اسپتال منتقل کردیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق قبروں سے مردے نکال کر کھانے والے دونوں بھائی جیل میں اپنے ہی بال اکھاڑ کرکھانے لگ گئے تھے جس پر جیل انتظامیہ نے پہلے انہیں میانوالی کے ماہر نفسیات ڈاکٹر لیاقت سے ان کا علاج کرایا مگر انہوں نے فیصل آباد کے قیدی وارڈ میں ریفرکردیا جہاں ماہرنفسیات ڈاکٹرز دونوں بھائیوں کا علاج کررہے ہیں، اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مردہ خور بھائیوں کی فیملی کو بلایا ہے تاکہ مریضوں سے متعلق مزید معلومات حاصل کی جاسکے۔


واضح رہے کہ مردہ خور بھائیوں کا انکشاف اس وقت ہوا تھا جب 2011 میں ان کے گاؤں میں جب ایک نوجوان لڑکی کو دفنایا گیا لیکن اگلے ہی روز اس کی لاش غائب تھی، جس کا پتہ چلنے کے بعد گاؤں کے لوگ پولیس کے ساتھ ان کے گھر پہنچے تو دل دہلا دینے والا منظر دیکھنے میں آیا۔ دونوں بھائیوں کے گھر سے مردوں کو کاٹنے والا ہتھیار اور نوجوان لڑکی کی لاش کے علاوہ انسانی گوشت اور ہڈیاں بھی ملیں جب کہ ان کی گرفتاری ایسے وقت میں ہوئی جب وہ انسانی جسم کو پکاکر کھانے والے تھے۔

Load Next Story