اسپین کے سرکاری اسکولوں میں پہلی بار اسلامیات کی کلاس متعارف
اسلامی تعلیمات کا مقصد مسلم طالبعلموں کو اسلام کی اعتدال پسندانہ تعلیمات سے روشناس کرانا ہے، میڈریڈ حکومت
اسپین میں پہلی بار سرکاری اسکولوں میں مسلم طالب علموں کے لیے اسلامیات کی کلاس متعارف کرانے کا اہتمام کیا جارہا ہے۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یورپی ممالک میں کسی بھی سرکاری اسکول میں اسلامی تعلیمات کی کلاس نہیں ہوتی لیکن اسپین کی حکومت نے سرکاری اسکولوں کے نصاب میں مسلم طالب علموں کے لیے دینیات کی کلاس شروع کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے جس پر جلد عمل درآمد شروع کیا جائے گا۔
میڈریڈ حکومت کا کہنا ہے کہ ابتدائی طورپر اسلامیات کا نصاب پرائمری اور مڈل کی سطح کے اسکولوں میں پڑھایا جائے گا جب کہ اسکولوں میں اسلامی تعلیمات کی کلاس شروع کرنے کا مقصد ملک میں موجود مسلم بچوں کو اسلام کی اعتدال پسندانہ تعلیمات سے روشناس کراتے ہوئے انہیں گمراہ کن اور انتہا پسندانہ نظریات کی طرف جانے سے روکنا ہے۔
اسپین کےسرکاری اسکولوں میں اسلامیات کی کلاسوں کے لیے تیار کردہ نصاب میں اسلامی عقائد، اسلام کے بنیادی اصول، تفسیر قرآن کریم، تاریخ اسلام اور احادیث نبویؐ شامل ہوں گی جب کہ اس مقصد کے لیے اسپین کی حکومت نے ملک میں 3 سے 18 سال کے 3 لاکھ مسلم طلباء و طالبات کے لیے اضافی بجٹ مختص کیا ہے۔
واضح رہے اسپین میں کافی عرصے سے وہاں پرسرگرم مسلمان تنظیمیں اسکولوں میں اسلامی تعلیمات کا نصاب پڑھانے کا مطالبہ کرتی چلی آرہی ہیں۔