کرپشن کو جڑ سے ختم کرنے کیلیے زیرو ٹالیرنس کی پالیسی اپنانا ہوگی صدر ممنون حسین

نیب اپنی کارکردگی بہتر بنانے کے لیے خوداحتسابی کا عمل شروع کرے، صدر مملکت

نیب اپنی کارکردگی بہتر بنانے کے لیے خوداحتسابی کا عمل شروع کرے، صدر مملکت، فوٹو؛ فائل

KARACHI:
صدر ممنون حسین کا کہنا ہے کہ کرپشن کو جڑ سے ختم کرنے کے لیے زیرو ٹالیرنس کی پالیسی اپنانا ہوگی جب کہ نیب اپنی کارکردگی بہتر بنانے کے لیے خوداحتسابی کا عمل شروع کرے۔


چیئرمین نیب قمر زمان چوہدری نے ایوان صدر میں صدر مملکت ممنون حسین سے ملاقات کی، اس موقع پر صدر پاکستان کا کہنا تھا کہ کرپشن کے خلاف نیب کا کردار بہت اہم ہے، یہ بات خوش آئند ہے کہ پاکستان نے کرپشن کے خاتمے میں بہتر کارکردگی دکھائی ہے تاہم بدعنوانی کو جڑ سے ختم کرنے کے لیے زیروٹالیرنس کی پالیسی اپنانی ہوگی کیوں کہ کرپشن معاشرے کے بنیادی ڈھانچے کو نقصان پہنچاتی ہے۔

صدر ممنون حسین نے چیئرمین نیب کو ہدایت دی کہ نیب اپنی کارکردگی بہتر بنانے کے لیے خود احتسابی کا عمل شروع کرے جب کہ کرپشن کے خاتمے کے لیے مؤثر اور جامع اقدامات کی ضرورت ہے لہٰذا کرپشن اور بدعنوانی کے خلاف عوامی شعور کی بیداری کے لیے آگاہی مہم چلائی جائے۔
Load Next Story