شامی فضائیہ کے طیاروں کی بازار پر بمباری 44 افراد ہلاک
صوبہ ادلب میں بازارپربمباری کےنتیجےمیں 37 افراد مارے گئے جن میں خواتین اور بچوں بھی شامل ہیں، تنظیم برائے انسانی حقوق
شامی فضائیہ کے طیاروں کی بازار میں بمباری کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 44 افراد ہلاک ہوگئے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق شام کے جنوب مشرقی علاقے میں شامی فضائیہ کے طیاروں نے بازار میں بمباری کی جس کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 44 افراد ہلاک جب کہ متعدد زخمی ہوگئے۔ شام میں انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والی تنظیم کا کہنا ہے کہ صوبہ ادلب میں بازار پر بمباری کے نتیجے میں 37 افراد مارے گئے جن میں خواتین اور بچوں بھی شامل ہیں جب کہ دوسرے بازار پر حملے کے نتیجے میں7 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔
واضح رہے کہ شام میں جاری خانہ جنگی کے باعث اب تک فضائی حملوں میں ہزاروں افراد خواتین اور بچوں سمیت مارے جاچکے ہیں جب کہ لاکھوں محفوظ مقامات کی جانب ہجرت پر مجبور ہیں۔