پاکستان اسٹیل 50 ہزار ٹن کوئلے کیلیے ایل سی کھول دیا گیا
کوئلہ آسٹریلیا سے خریدا جارہا ہے، خام لوہے کی درآمد کیلیے بھی کوششیں جاری۔
پاکستان اسٹیل نے 50 ہزار ٹن کوئلے کی درآمد کے لیے لیٹر آف کریڈٹ جاری کردیا ہے، یہ کوئلہ آسٹریلیاسے خریدا جا رہا ہے جس کی مقدار 50 ہزار میٹرک ٹن ہے۔
پاکستان اسٹیل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر میجر جنرل ریٹائرڈ محمد جاوید نے امید ظاہر کی ہے کہ خام مال کی فراہمی میں تسلسل سے جلد پاکستان اسٹیل کی پیداوار میں استحکام اور تیزی آئے گی اور پاکستان اسٹیل جلد ترقی کرے گی، پاکستان اسٹیل اپنے پیروں پر کھڑا ہونے کیلیے خام مال کی فراہمی کی تمام ترکوششیں کر رہی ہے ، بیرون ممالک سے خام مال کی خریداری میں طویل سفر کے دورانیے کو بھی مد نظر رکھا جانا ضروری ہے۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان اسٹیل مقامی خام مال سے بھی پورا پورا فائد اٹھا رہی ہے اور بلوچستان کے مقامی خام لوہے کو فولاد کی تیاری میں کامیابی سے بروئے کار لا رہی ہے۔
پاکستان اسٹیل نے حکومت پاکستان کی جانب سے ملنے والے بیل آؤٹ پیکیج کی پہلی قسط کے بعد2جہازوں میں لدا کوئلہ خریدا تھا جو 24اکتوبر اور2نومبر کوپاکستان اسٹیل پہنچا جس کے بعد پاکستان اسٹیل کی پیداوار میں بتدریج بہتری آئی ہے، اسکے بعد پاکستان اسٹیل نے تیسری ایل سی50ہزار ٹن کوئلہ کی درآمد کیلیے کھولاہے جبکہ خام لوہے کی درآمد کیلیے بھی مستقل کوششیں جاری ہیں اور قواعد کے مطابق خام لوہے کے کئی ٹینڈرز زیر عمل ہیں۔