پی ٹی آئی جلسہ کرسکتی ہےدھرنے کی اجازت نہیں دینگے نثار
تحریک انصاف کواسلام آباد میں پرامن طریقے سے پارٹی کایوم تاسیس منانے کی اجازت دی گئی ہے، نثار
MANSEHRA:
وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان کا کہنا ہے کہ دھرنادینے کی اجازت دی جائیگی جب کہ اس بارے میں عمران خان کیساتھ پاکستان سے لندن آتے ہوئے تفصیلی بات چیت ہوئی تھی۔
آئی این پی کے مطابق چوہدری نثارنے نیویارک پہنچنے پرصحافیوں کوبتایا کہ تحریک انصاف کواسلام آباد میں پرامن طریقے سے پارٹی کایوم تاسیس منانے کی اجازت دی گئی ہے، اس بارے میں عمران خان کیساتھ پاکستان سے لندن آتے ہوئے تفصیلی بات چیت ہوئی تھی، انھوں نے دھرنے کی کوئی بات نہیں کی، دھرنادینے کی اجازت دی جائیگی۔ وزیرداخلہ چوہدری نثارنے امریکا میں اپناقیام مزید بڑھا دیاہے، شیڈول کے مطابق انہوں نے آج صبح واپس پہنچناتھالیکن اب انکی واپسی جمعرات یاجمعہ کی شام تک ملتوی کردی گئی ہے۔
انھوں نے منشیات سے پیدا ہونیوالے مسائل پراقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے خصوصی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم غیر قانونی منشیات کے مہلک اثرات کے سلسلے میںعالمی تحفظات سے بخوبی آگاہ ہیں۔ پاکستان نے منشیات کی لعنت سے نمٹنے کیلیے مضبوط اور جامع قانونی پالیسی اورانتظامی ڈھانچہ وضع کر رکھا ہے۔