کراچی میں 3 بچوں کا قاتل ملازم نکلا ملزم کا اعتراف جرم
مالک کے گھر والے غریبی کا طعنہ دیتے تھے اس لئے چوری کی اور پہچانے جانے سے بچنے کے لیے بچے قتل کئے، ملزم کا اعتراف
گزشتہ روز اورنگی ٹاؤن میں 3 بچوں کے قتل میں گھر کا ہی ایک ملازم ملوث نکلا جس نے اعتراف جرم کرلیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی پولیس نے گزشتہ روز اورنگی ٹاؤن سیکٹر 10 اے میں ایک گھر میں 3 بچوں کے قتل میں ملوث ایک ملزم حسنین کو گرفتار کرلیا ہے جس نے اعتراف جرم بھی کرلیا ہے۔
مومن آباد پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم حسنین نے اعتراف کیا کہ وہ شریف الدین کے گھر پر کام کرتا تھا اور اسی کے گھر میں رہائش بھی تھی جس کی وجہ سے اس کے گھر والے اس سے ناصرف اضافی کام کراتے تھے۔ خاس طور پر شریف الدین کی بڑی بیٹی اسے غریبی کے طعنےدیتی تھی۔ گزشتہ روز جب شریف الدین اپنی بیوی اور بڑی بیٹی کے ہمراہ گیا ہوا تھا تو وہ گھر میں چوری کینیت سے گیا، پہلے اس نے شریف الدین کی 2 بیٹیوں کو تکیے سے دم گھونٹ کر قتل کیا ، اسی دوران بچیوں کا کزن علی ناصر بھی آگیا جس پر اس نے اسے بھی قتل کردیا۔
کیس کے تفتیشی افسر کا کہنا ہے کہ دو بچیوں کے باپ شریف الدین کی مدعیت میں نامعلوم افراد کے خلاف درج کرلیا گیا گیا ہے،مقدمے میں قتل، اقدام قتل اور چوری کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔ حسنین کی نشاندہی پر شریف الدین کے گھر سے چرائے گئے 4 لاکھ روپے بھی برآمد کرلیے گئے ہیں۔ تمام ثبوتوں اور شواہد کی روشنی میں اسے عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
https://www.dailymotion.com/video/x45vy72_3-bachon-ka-qatal_news