الیکشن کمیشن نے 2018 کے عام انتخابات کے لئے انتظامی اختیارات مانگ لئے
سرکاری ملازمین کے تقرر و تبادلے کا اختیار اور غفلت برتنے والوں کیخلاف کارروائی کا اختیاردیا جائے، الیکشن کمیشن
MONTPELLIER:
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے 2018 کے عام انتخابات کے لئے حکومت سے انتظامی اختیارات مانگ لئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے آئندہ عام انتخابات کے انعقاد کے لئے حکومت سے انتظامی اختیارات مانگ لئے جب کہ الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ انتظامی اختیارات نہ ہونے سے انتخابات کے انعقاد میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ الیکشن کمیشن نے انتخابات کے دوران سرکاری ملازمین کے تقرر و تبادلے کا اختیار اور غفلت برتنے والے سرکاری ملازمین و افسران کے خلاف کارروائی کا اختیار مانگ لیا۔
ذرائع کے مطابق انتخابی اصلاحاتی کمیٹی نے اصولی طور پر الیکشن کمیشن کی سفارشات سے اتفاق کرلیا اور آئندہ اجلاسوں میں باضابطہ طور پر اس حوالے سے مرکزی کمیٹی کو آگاہ کردیا جائے گا۔ الیکشن کمیشن نے حکومت سے جن اختیارات کا مطالبہ کیا ہے وہ بھارت میں انتخابات میں الیکشن کمیشن کے پاس ہوتے ہیں اسے مدنظر رکھتے ہوئے الیکشن کمیشن نے حکومت سے اختیارات کا مطالبہ کیا۔