پریتی زنٹا کا شادی کے بعد شوہرکے گھرمنتقل ہونے سے انکار
ڈمپل گرل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پربھارت چھوڑ کر امریکا منتقل ہونے کی خبروں کو بے بنیاد قراردیا ہے۔
PESHAWAR:
بالی ووڈ کی ڈمپل گرل پریتی زنٹا نے غیرملکی دوست جینی گڈنیف سے شادی کے باوجود مستقل طور پر امریکا منتقل ہونے سے انکار کردیا۔
بالی ووڈ اداکارہ پریتی زنٹا نے رواں برس فروری میں اپنے قریبی دوست جینی گڈنیف سے طویل عرصہ معاشقے کے بعد شادی کی جس کے بعد اداکارہ کے امریکا کے شہر لاس اینجلس میں مستقل طورپرمنتقل ہونے کی خبریں گردش کررہی تھیں تاہم اب انہوں نے ان خبروں کو افواہ قراردیا ہے۔ اداکارہ نے اپنی جانداراداکاری کی بدولت بالی ووڈ نگری میں کئی کامیاب فلمیں کیں لیکن جب شادی کا موقع آیا تو انہوں نے امریکی شہری کو اپنا جیون ساتھی چنا تاہم وہ مستقل طورپرامریکا شفٹ ہونے کے بجائے بھارت میں ہی رہنا پسند کرتی ہیں۔
پریتی زنٹا بھارت میں جاری انڈین پریمیئر لیگ کی ٹیم کنگز الیون پنجاب کی شریک مالکہ ہیں اوران دنوں وہ ایونٹ میں اپنی ٹیم کی سپورٹ میں مصروف ہیں، شاید یہی وجہ ہے کہ ان کے مستقل طور پر امریکا منتقل ہونے سے متعلق سوال اٹھایا گیا تو وہ سیخ پا ہوگئیں اور سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر دیارغیر جانے کی خبروں کو جھوٹا قرار دے دیا۔
واضح رہے کہ بالی ووڈ اداکارہ پریتی زنٹا نے 28 فروری کو امریکہ کے شہر لاس اینجلس میں شادی کی تھی۔