کراچی کی بدامنی میں کوئی سیاسی جماعت ملوث نہیںکائرہ
حالات دہشت گردی کے خلاف جنگ کانتیجہ ہیں، صحافیوں سے گفتگو
وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات قمرزمان کائرہ نے کہاہے کہ کراچی میں امن وامان خراب کرنے میں کوئی سیاسی جماعت ملوث نہیں،یہ دہشت گردی کے خلاف جنگ کے اثرات کانتیجہ ہیں۔
بدھ کوپارلیمنٹ ہائوس کے باہرصحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے انھوں نے کہاکہ پاکستان میں مفاہمت کی سیاست کی بدولت سیاسی انتقام کی فضاختم ہوئی ہے، انھوں نے کہاکہ ماضی میں جن لوگوں نے اسٹیبلشمنٹ کے سہارے الیکشن لڑاہے وہ پہلی بار بغیر کسی سہارے کے انتخابات میں حصہ لیں گے،اس لیے وہ خوفزدہ ہیں، انھوں نے کہاکہ سید یوسف رضاگیلانی آئینی طورپرصحیح تھے'عدالت نے کہاکہ خط لکھنے کے حوالے سے درمیانی راستہ نکالیں،اس لیے آئینی حل نکالاہے۔