بھارت کی مشہور ٹی وی ادکارہ اندو کو فراڈ کیس میں 3 سال قید کی سزا
اداکارہ کے خلاف 1996 میں جیولری فرم نے جعلی چیک دینے کا مقدمہ درج کروایا تھا
عدالت نے بھارتی ٹی وی کی مشہور اداکارہ اندو ورما کو 1996 کے فراڈ کیس میں 3 سال قید بامشقت اور 20 لاکھ جرمانے کی سزا سنادی ہے۔
بھارتی فلم نگری اور ڈرامہ انڈسٹری میں فراڈ کیس معمول کی بات بن چکی ہے لیکن پہلی بار فراڈ کیس میں اداکارہ کو عدالت کی جانب سے سزا سنائی گئی ہے۔ بھارتی عدالت نے ٹی وی کی مشہور اداکارہ اندو ورما کو 1996 میں جیولری کی خریداری میں جعلی چیک دینے اور فراڈ کیس میں 3 سال قید بامشقت اور 20 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنادی ۔
عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ اداکارہ نے 1996 میں دو مرتبہ جیولری خریدی جس کی مالیت 17 لاکھ 50 ہزار روپے تھی لیکن جعلی چیک کے ذریعے ادائیگی کی کوشش کی گئی۔