چیف جسٹس ایف بی آر کی ایمنسٹی اسکیم پر ازخود نوٹس لیں ٹرانسپیرنسی

150ارب ٹیکس حاصل کرنے کیلیے ایف بی آر کو 7500ارب کا کالا دھن سفید کرنا پڑیگا

ایف بی آر کا دعویٰ غلط ہے،2008 میں بھی ایسی اسکیم لائی گئی تھی،عادل گیلانی کا خط فوٹو: فائل

لاہور:
ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے ایف بی آر کی کالا دھن سفید کرنے والی ایمنسٹی اسکیم پر ازخود نوٹس لینے کیلیے چیف جسٹس پاکستان کو خط لکھ دیا ہے۔


ایف بی آر کو150ارب روپے ٹیکس حاصل کرنے کیلیے7500ارب روپے کا کالا دھن سفیدکرنا پڑے گا ۔ ایک ٹی وی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کے مشیر عادل گیلانی کے مطابق ایف بی آر نے غیرقانونی ٹیکس اسکیم متعارف کرائی ہے جس پر سپریم کورٹ کو ایکشن لینا چاہیے ۔

ایمنسٹی اسکیم سے150ارب روپے ٹیکس حاصل کرنے کا ایف بی آر کا دعویٰ غلط اور جھوٹ پر مبنی ہے ۔ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کے مطابق150ارب روپے حاصل کرنے کیلیے ایف بی آر کو 7500ارب روپے کے کالے دھن کا ڈیکلریشن دکھانا پڑے گا۔ عادل گیلانی کے مطابق2008 میں بھی ایسی اسکیم لائی گئی تھی جس کے تحت صرف1ارب 54کروڑ روپے حاصل کرنے کیلیے77ارب روپے کے کالے دھن کو سفید کیاگیا ۔ ٹی وی کے مطابق ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی طرف سے خط عادل گیلانی نے لکھا ہے۔
Load Next Story