ماڈل ایان کا نام کچھ دیر کیلیے باہر نکال کردوبارہ ای سی ایل میں ڈال دیا گیا
ایان علی کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے ایف آئی اے کو بھی آگاہ کر دیا گیاتھا۔
وزارت داخلہ نے کرنسی کیس کی ملزمہ ماڈل ایان علی کا نام ای سی ایل سے کچھ دیر کیلیے نکال دیا تاہم تھوڑی دیر بعد ہی ایان کا نام دوبارہ ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کرلیا گیا۔
ایف بی آر اور سیکریٹری داخلہ کی درخواست پر وفاقی حکومت نے ماڈل ایان علی کا نام دوبارہ ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں ڈال دیا اور اب ایان ملک سے باہر نہیں جا سکتیں۔ دریں اثنا ایان علی نے کہا ہے کہ ان کا نام ای سی ایل میں بلاجواز ڈالا گیا، کیا یہ مذاق ہے۔ وہ پھر عدالت کا دروازہ کھٹکھٹائیں گی۔ لگتا ہے یہاں آف شور اکاؤنٹس والوں اور اسپتالوں میں چھپنے والوں کا ساتھ دیا جاتا ہے۔
قبل ازیں وزارت داخلہ نے ایف بی آر کی مشاورت سے ماڈل ایان علی کا نام ای سی ایل سے نکالا اور وزارت داخلہ کی کمیٹی نے عدالتی فیصلے کا جائزہ لیاجبکہ ماڈل ایان علی کی طرف سے اس بات کی یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ وہ بیرون ملک سے واپس آئے گی۔ ایان علی کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے ایف آئی اے کو بھی آگاہ کر دیا گیاتھا۔