علمائے کرام انتہا پسندوں کے خلاف اٹھ کھڑے ہوںوزیراعظم

فوجی تنصیبات، درسگاہیں ،اسکول،بازار ہر مقام اور جگہ بم دھماکوں کی زد میں ہے

اسلام آباد: وزیر اعظم راجا پرویز اشرف جید علمائے کرام کے اجلاس سے خطاب کررہے ہیں۔ فوٹو : ایکسپریس

لاہور:
وزیراعظم راجا پرویز اشرف نے کہا کہ انتہا پسندی اور دہشت گردی،پاکستان پر حملہ ہے، انتہا پسندوں کو نہ روکاگیا تو ملک و قوم پہلے سے زیادہ غیر محفوظ ہو جائیں گے۔


اس سے پہلے کے بہت دیر ہو،جائے اورآگ کی لپیٹ میں ہم سب کے گھرآجائیں منبرومحراب سے انتہا پسندی کا موثر جواب دینا ہو گا، ہمارے بچے مر رہے ہیں ہم پر بم برسائے جا رہے ہیں ہم کس طرح کسی اور کی جنگ لے آئیں ہیں یہ وہاں جائیں جہاں جن کیخلاف جنگ لڑنا ہے، اپنے لوگوں کو مارنا کون سے جہاد ہے، علمائے کرام انتہا پسندوں کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں سیاست دان ،حکومت اور پوری قوم ان کے ساتھ ہے، بدھ کو اسلام آباد میں ملک کے جید علما و مشائخ کے نمائندہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ حکومت تمام علماکا احترام کرتی ہے ہم ان سے رہنمائی حاصل کرتے ہیں۔

وزیر اعظم نے کہا کہ فوجی تنصیبات، درسگاہیں ،اسکول،بازار ہر مقام اور جگہ بم دھماکوں اورخود کش حملوں کی زد میں ہے ہم ان لوگوں کو نہ تو صحیح طور پر سمجھا پارہے ہیں اور نہ اس حوالے سے کوئی سامنے آتا ہے،کراچی،کوئٹہ میں ٹارگٹ کلنگ ہے، وزیر اعظم نے کہا کہ آج معاملات انتہائی خطرناک ہیں جس سے نمٹنے کے لیے حکومت آخری حد تک جانے کے لیے تیار ہے، دنیا کوغلط پیغام جارہا ہے کہ پاکستان کے حوالے سے عالم انسانیت کو خطرہ ہے۔علاوہ ازیں کابینہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ کراچی میں حالیہ تشدد کی لہر انتہائی باعث تشویش ہے۔ شر پسند عناصر کراچی میں فرقہ واریت پھیلانا چاہتے ہیں۔

Recommended Stories

Load Next Story