گل جی قتل کیس ملزم کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ
دائر درخواست ضمانت پر فاضل عدالت نے طرفین وکلا کے حتمی دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا ہے
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی حسن فیروز نے عالمی شہرت یافتہ مصور گل جی،انکی اہلیہ زرین گلجی اورملازمہ آسیہ کے تہرے قتل میں ملوث محمد انور کی جانب سے دائر درخواست ضمانت پر فاضل عدالت نے طرفین وکلا کے حتمی دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا ہے۔
استغاثہ کے مطابق 19دسمبر2007کو مقتولین کے ڈرائیور اکرم علی اور خانسمہ محمد انور نے مذکورہ مقتولین کو قتل کے بعد گھر سے قیمتی سامان لوٹ کر فرار پوگئے تھے ،بعدازاں تھانہ بوٹ بیسن نے 16فروری 2008کو کینٹ اسٹیشن کے قریب مقامی ہوٹل سے ملزمان کو گرفتار کیا تھا اور ان کے قبضے سے قیمتی فن پارے و دیگر لوٹا ہوا سامان برآمد کیا تھا،ملزمان کے خلاف تھانہ بوٹ بیسن میں مقدمہ درج ہے۔