شہنشاہ جذبات دلیپ کمارطبیعت بہترہونے پراسپتال سے فارغ

دلیپ کمار کے خون میں سفید خلیات بڑھ گئے تھے اس کے علاوہ انہیں بخار، قے اور نمونہ کے عارضے لاحق تھے

دلیپ کمار کے خون میں سفید خلیات بڑھ گئے تھے ، اس کے علاوہ انہیں بخار، قے اور نمونہ کے عارضے لاحق تھے فوٹو:فائل

لیجنڈ اداکار دلیپ کمار کی حالت بہتر ہونے کے بعد انہیں اسپتال سے فارغ کر دیا گیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق برصغیر کے لیجنڈ اداکار یوسف خان المعروف دلیپ کمار کو طبیعت میں بہتری آنے کے بعد ممبئی کے لیلا وتی اسپتال سے فارغ کردیا گیا ہے جہاں سے وہ اپنی اہلیہ سائرہ بانو اور دیگر اہل خانہ کے ہمراہ اپنی رہائش گاہ واپس چلے گئے.


دلیپ کمار کے معالج ڈاکٹر جلیل پاریکر کا کہنا ہے کہ دلیپ کمار کے خون میں سفید خلیات بڑھ گئے تھے ، اس کے علاوہ انہیں بخار، قے اور نمونہ کے عارضے لاحق تھے تاہم اب ان کی حالت کافی بہتر ہے اور ان کی میڈیکل رپورٹس بھی حوصلہ افزا ہیں جنہیں دیکھتے ہوئے لیجنڈ اداکار کو بدھ کے روز ہی فارغ کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا تھا تاہم انہیں ایک دن کے لیے مزید اسپتال میں رکھا گیا۔

واضح ر ہے کہ 94 سالہ دلیپ کمار کو گزشتہ ہفتے خرابی صحت کی وجہ سے اسپتال لایا گیا تھا۔

https://www.dailymotion.com/video/x461gdk_dileep-kumar_news
Load Next Story