مجھے سرائیکی صوبہ کی آواز بلند کرنے کی سزا دی گئی گیلانی
سرائیکی صوبہ تحریک چلانے سے ملے گا، آغاز ملتان میں اندرون شہر سے کروں گا
سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ انھیںسرائیکی صوبہ کی آواز بلند کرنے کی سزا دی گئی۔
تحریک کی شکل میں جدوجہد کرینگے تو سرائیکی صوبہ ملے گا، ''سرائیکی صوبہ کیلیے تحریک کا آغاز ملتان میں اندرون شہر سے کرونگا'' وہ سابق ممبر صوبائی اسمبلی ڈاکٹر جاوید صدیقی کی قیادت میں ملنے والے وفد سے گفتگو کر رہے تھے، اس موقع پر ممبر صوبائی اسمبلی مجتبیٰ گیلانی بھی موجود تھے۔ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ مجھ سے پنجاب حکومت نے این ایف سی ایوارڈ کے تحت کئی سو ارب لیے لیکن افسوس سارا بجٹ اپر پنجاب پر خرچ کروایا گیا،انھوں نے کہا کہ کارکن آنے والے الیکشن کی تیاریاں شروع کر دیں ، یوسف رضا گیلانی نے کہا ناراض دوستوں کو منائیں گے، نئے آنے والوں کو خوش آمدید کہیں گے اور انھیں باعزت مقام دیں گے۔