تحریک انصاف پیپلز پارٹی اور ن لیگ کیخلاف ریفرنس لائیگی

سرکاری فنڈ سے تشہیری مہم،ارکان اسمبلی کو فنڈکی انتخابات سے قبل تقسیم دھاندلی ہے، ذرائع

سرکاری فنڈ سے تشہیری مہم،ارکان اسمبلی کو فنڈکی انتخابات سے قبل تقسیم دھاندلی ہے، ذرائع فوٹو: فائل

تحریک انصاف نے الیکشن سے قبل وفاقی حکومت کی جانب سے پیپلز پارٹی کے ارکان قومی اسمبلی اور مسلم لیگ (ن) کی جانب سے ارکان پنجاب اسمبلی کوکئی ارب روپے کے ترقیاتی فنڈ کی تقسیم اور میڈیا کے ذریعے سرکاری فنڈ سے بڑے پیمانے پر تشہیری مہم چلانے پر دونوں جماعتوں کے خلاف چیف الیکشن کمشنر کو ریفرنس پیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔


بدھ کوتحریک انصاف کے ذرائع کے مطابق پارٹی سربراہ عمران خان نے قانونی ماہرین کو اس ضمن میں ہدایات دیدی ہیں۔ پارٹی کے قانونی ماہرین وفاقی اور صوبائی حکومت کی طرف سے کئی ارب روپے کے اخراجات کے شواہد جمع کررہے ہیں، ذرائع کے مطابق ریفرنس میں پیپلز پارٹی اور (ن) لیگ کی حکومتوں کی طرف سے کئی ارب روپے کے فنڈ کی تقسیم ،پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا پر چلائی جانے والی تشہیری مہم کو الیکشن سے قبل بڑی دھاندلی قرار دیتے ہوئے چیف الیکشن کمشنر سے فنڈ کی تقسیم اور تشہیری مہم کو روکنے کیلیے فوری اقدامات کی استدعا کی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق چیف الیکشن کمشنر سے ذمے داران کے خلاف سخت کارروائی کی بھی استدعا کی جائے گی۔
Load Next Story