وکٹ کے پیچھے کیچ آؤٹ کے فیصلے کو شفاف بنانے کیلیے ’’بیٹ سینسر‘‘ متعارف

اس ڈیوائس کو سامنے اور اسکوئر لیگ پر کھڑے امپائر کے پاس موجود اسمارٹ فون کے ساتھ جوڑ دیا جائے گا۔

اس ڈیوائس کو سامنے اور اسکوئر لیگ پر کھڑے امپائر کے پاس موجود اسمارٹ فون کے ساتھ جوڑ دیا جائے گا۔ فوٹو؛ فائل

ایل بی ڈبلیو کے فیصلے کو شفاف بنانے کے لیے ''ہاک آئی'' کے بعداب بلے میں سینسر لگانے کی ٹیکنالوجی متعارف کرائی جا رہی ہے جو بتائے گا کہ وکٹ کیپر کے پاس جانے والی بال بیٹسمین کے بلے سے ٹچ ہوئی ہے یا نہیں اور اس کے بعد بیٹسمینوں کے پاس بچنے کا کوئی راستہ نہیں رہے گا۔

کرکٹ میں ''ہاک آئی'' کے موجد پاول ہاکنز نے ایک بارپھر کرکٹ امپائر کی آسانی کے لیے کرکٹ بیٹ کے ساتھ لگانے والا سینسر متعارف کرادیا ہے جس کا سائز آسٹریلوی پانچ سینٹ کے سکے کے برابر ہے جس میں لگا ہوا اسمارٹ ایپ بلے سے چھو کر جانے والی گیند کے بارے میں بتائے گا اور اس سے امپائر کو آؤٹ دینے یا نہ دینے کے فیصلے میں آسانی ہوگی۔


اس ڈیوائس کو سامنے اور اسکوئر لیگ پر کھڑے امپائر کے پاس موجود اسمارٹ فون کے ساتھ جوڑ دیا جائے گا جو ہر بال کی فلم بنائے گا جس کی مدد سے امپائر بآسانی ری پلے دیکھ کر ایل بی ڈبلیو کے فیصلے بھی دے سکے گا۔ اس سینسر کی قیمت 25 پاونڈز ہے جو آسانی سے بیٹ میں فٹ ہوجائے گا جب کہ ابتدائی طور پر اسے برطانیہ میں پریکٹس میچوں میں استعمال کیا جائے گا۔

اس سینسر کے موجد پال ہاکنز کا کہنا ہے کہ انہیں اس بات کا خیال اس وقت آیا جب ہیمشائر لیگ کے ایک میچ کے دوران بال واضح طور پر بیٹسمین کے بیٹ سے چھو کر وکٹ کیپر کے پاس گئی لیکن اسے ناٹ آؤٹ قرار دے دیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ عام طور پر بیٹسمین خود کریز چھوڑ کر نہیں جاتا اور فیلڈر اور بیٹسمین کا چیخنا سب بے کار چلا جاتا ہے بلکہ بعض اوقات میچ کا نتیجہ ہی بدل جاتا ہے۔ ہاکنز کا سینسر کے طریقہ کار کی وضاحت کرتے ہوئے کہنا تھا کہ سینسر بیٹ کی وائبریشن کے ساتھ ہی کام کرے گا اور جب وہ اسمارٹ فون کے ساتھ منسلک ہوجائے گا تو ری پلے کے ساتھ ہی رئیل ٹائم میں آوٹ ہونے کے بارے میں بتائے گا۔
Load Next Story