’’پیٹریاس کی گرل فرینڈ کوخفیہ فائلوں تک رسائی مل گئی تھی‘‘
افریقہ کمانڈ کے ایک اور جنرل ہزاروں ڈالر خرچ کرنے پر احتساب کی زد میں آگئے.
امریکی اخبارواشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق امریکی جنرل پیٹریاس کے عشق میں مبتلاخاتون صحافی خفیہ فائلوں تک رسائی حاصل کرلی تھی۔
ایف بی آئی کی تحقیقات نے ایک نیارخ اختیار کر لیاہے،وہ اس بات پرتحقیقات کررہی ہیں کہ پیٹریاس کی سوانح نگارکے پاس خفیہ موادکیسے آیا،تحقیقات میں مزیدپیش رفت سامنے آئی ہے۔امریکی اخبارکے مطابق دوران تحقیق پائولا اور پیٹریاس دونوں نے اس بات کو ماننے سے انکار کیا ہے کہ انھوں نے کسی بھی ذریعے سے موادکولیک کیاہے۔محکمہ دفاع نے بتایاکہ انسپکٹرجنرل میرین،افغانستا ن میں امریکی جنرل جان آرایلن ،اسکنڈل اورای میلزکی تحقیقات کررہے ہیں۔ سینیٹ کی انٹیلی جنس کمیٹی کے چیئرمین نے سی این این کواپنے انٹرویومیںکہاہے کہ کیس میں ہرروز کچھ نیا رخ سامنے آرہا ہے،پائولا بہت سارے رازوں سے آگاہ ہیں۔
وائٹ ہائوس کے ترجمان جے کیر نے نے کہا کہ صدر اوبامانے جنرل ایلن پر اعتماد کا اظہار کیاادھر افریقہ کمانڈ کے ایک اور جنرل اپنے اہل خانہ کے ساتھ سیر و تفریح کرنے پر ہزاروں ڈالر خرچ کرنے کے حوالے سے احتساب کی زد میں آگئے