وزیراعظم نواز شریف پاناما لیکس کے معاملے پر آج پھر قوم سے خطاب کریں گے
وزیراعظم پاناما لیکس پر کمیشن کے حوالے سے قوم کو اعتماد میں لیں گے۔
BARA:
مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنماؤں سے مشاورت کے بعد وزیراعظم نواز شریف نے آج شام قوم سے خطاب کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس میں وہ پاناما لیکس کے حوالے سے قوم کو اعتماد میں لیں گے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم نواز شریف آج شام قوم سے خطاب کر کے پاناما لیکس کے تحقیقاتی کمیشن کے حوالے سے قوم کو اعتماد میں لیں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس بات کا امکان ہے کہ وزیراعظم نواز شریف پاناما لیکس کی تحقیقات کے لئے چیف جسٹس سپریم کورٹ کو خط لکھنے کی استدعا کریں گے اور ملکی سیاسی صورت حال پر بھی بات کریں گے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم نواز شریف کے قوم سے خطاب کے لئے پی ٹی وی پر ریکارڈنگ کی تیاریاں بھی شروع کر دی گئی ہیں جب کہ ان کا خطاب شام 6 سے 8 بجے کے درمیان متوقع ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل بھی پاناما لیکس کی دستاویزات منظر عام پر آنے کے بعد وزیراعظم نواز شریف نے قوم سے خطاب میں جوڈیشل کمیشن بنانے کا اعلان کیا تھا لیکن پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف نے سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کے علاوہ کسی اور کی سربراہی میں بننے والے کمیشن کو مسترد کر دیا تھا۔