سیکیورٹی خدشات کے باعث پنجاب کے 15 اضلاع میں انسداد پولیو مہم ملتوی
سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد پولیو مہم اب 25 اپریل کے بجائے 2 مئی سے شروع ہو گی۔
کراچی میں انسداد پولیو ٹیموں کی سیکیورٹی پر مامور پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کے واقع کے بعد سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر پنجاب کے 15 اضلاع میں انسداد پولیو مہم ملتوی کردی گئی ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے 15 اضلاع میں 25 اپریل سے شروع ہونے والی انسداد پولیو مہم سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر ملتوی کر دی گئی ہے۔ انسداد پولیو مہم کی سیکیورٹی کا جائزہ لے کر پولیو مہم اب 25 اپریل کے بجائے 2 مئی سے شروع ہو گی جو 4 مئی تک جاری رہے گی۔
واضح رہے کہ 2 روز قبل کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں انسداد پولیو ٹیموں کی سیکورٹی پر مامور پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کر کے 7 اہلکاروں کو شہید کر دیا گیا تھا۔